۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
شیخ محمد یزبک رئیس هیئت شرعی حزب الله

حوزہ / حزب اللہ لبنان کی انجمن شرعی کے سربراہ شیخ محمد یزبک نے عزاداری امام حسین علیہ السلام سے خطاب کرتے ہوئے کہا:متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کی جانب دوستی کا ہاتھ بڑھا کر امت اسلامی، مسئلہ فلسطین اور ملت فلسطین پر کاری ضرب لگائی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان کی انجمن شرعی کے سربراہ حجۃ الاسلام و المسلمین شیخ محمد یزبک نے حزب اللہ کے زیر اہتمام منعقد ہونے والی عزاداری سید الشہداء علیہ السلام کے پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے کہا: آج کل متاسفانہ یہ کہا جاتا ہے کہ مزاحمتی محاذ کا کیا فائدہ ہے اور کیا اسرائیل اور شیطان بزرگ امریکہ سے مقابلہ کیا جاسکتا ہے؟۔

انہوں نے مزید کہا: بعض افراد اپنے آپ کو دلسوز اور ہمدرد ثابت کرنے کے لئے کہتے ہیں کہ امریکہ کے مقابلے میں ہم کچھ نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا: ایسے افراد منفی پروپیگنڈہ کر کے مزاحمتی محاذ کے خلاف سازشیں کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

شیخ یزبک نے کہا: ہم پیغمبر اکرم(صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)، امام حسین علیہ السلام  اور مزاحمتی محاذ کے قائد برادر سید حسن نصراللہ کے مورچوں میں ہیں اور(ان شاء اللہ) ہم دشمن کو شکست دیں گے۔

حزب اللہ لبنان کی انجمن شرعی کے سربراہ نے کہا:  متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کی جانب دوستی کا ہاتھ بڑھا کر عربوں کی مخالفت کرتے ہوئے اسرائیل سے تعلقات استوار کیے ہیں۔ کیا یہ اقدام امت اسلامی، مسئلہ فلسطین اور مسئلہ فلسطین سے خیانت نہیں ہے!؟

 شیخ یزبک نے آخر میں کہا: لبنانیوں کو چاہیے کہ وہ اپنے وطن کی حفاظت کے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کریں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .